آر پی او ساہیوال کی پروفیشنل کمانڈ، ریجن بھر میں 34 ملزمان گرفتار، 10کروڑسے زائد کی ریکارڈ ریکوری

ساہیوال (بےورو رپورٹ) ساہیوال آر پی او محبوب رشید کی پروفیشنل کمانڈ،ریجن بھر کی پولیس نے10ڈکیت گینگوں کے34ملزمان کو گرفتار کر کے 10کروڑسے زائد کی ریکارڈ ریکوری کر لی،سماجی حلقوں کا پولیس کارکردگی پر اظہار اطمینان۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محبوب رشید کی پروفیشنل کمانڈ کی وجہ سے ریجن کے تینوں اضلاع اوکاڑہ،ساہیوال اور پاکپتن میں کرائم کی شرح کم جبکہ وارداتوں کے ٹریس ہونے،ملزمان کی گرفتاری کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ماہ جون میں ساہیوال ریجن پولیس کی کارکردگی ماضی سے کئی گنا اطمینان بخش رہی۔تینوں اضلاع کی پولیس نے ماہ جون میں 10مختلف بین الاضلاعی ڈکیت گینگوں کے34ارکان گرفتار کر کے ان سے 10کروڑ 3لاکھ10ہزار روپے کا مال مسروقہ بر آمد کیا جسے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیا جا رہا ہے،10کروڑ کی ریکارڈ ریکوری پر ریجن بھر کے سماجی حلقوں نے آر پی او محبوب رشید کی پروفیشنل کمانڈ میں پولیس کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ماہ جون میں ریجن بھر کی پولیس نے منشیات کے خلاف بھی کامیاب آپریشن کئے۔مختلف بین الصوبائی اور بین الاضلاعی منشیات فروش گینگوں کے391ملزمان گرفتار کر کے ان سے بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کی ہے،جس میں علاقہ تھانہ بصیر پور سے پکڑی جانے والی10کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات آئس شامل ہے جسے انڈیا اسمگل کیا جا رہا تھا،ناجائز اسلحہ کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس نے 399ملزمان گرفتار کر کے ان سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ بر آمد کر لیا۔آر پی او محبوب رشید کا کہنا ہے کہ ریجن بھر کی پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر سے بہترین بنایا جائےگا۔