محکمہ ایکسائزکے سابق افسر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی سفارش

لاہور(علی جنےد)محکمہ انسداد رشوت ستانی ہےڈ کوارٹر ز پنجاب کی جانب سے اےڈےشنل چےف سےکرٹری پنجاب محکمہ داخلہ کو سمری ارسال کی گئی ہے جس مےں محکمہ اےکسائز پنجاب کے سابق اےکسائز اےنڈ ٹےکسےشن افسر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ مےں ڈالنے کےلئے سفارش کی گئی ہے۔ سمری مےں اےکسائز افسر پر درج اےف آئی آر کی تفصےلات کے بارے میں آگاہ کےا گےا ہے۔ سمری مےں خدشہ ظاہر کےا گےا ہے کہ ملزم پاکستان سے فرار ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ اےکسائز پنجاب کے سابق ای ٹی او مسعود بشےر وڑائچ اپنی دوران سروس اور رےٹائرمنٹ کے بعد بھی مبینہ طور پر لوکل اور امپورٹڈ شراب کا دھندہ کرتا تھا اور اسے ای ٹی او شراب کا خطاب دےا جاتا ہے جبکہ سابق سےاسی حکومت مےں مسعود بشےر وڑائچ کے سمدھی وزےر اےکسائز پنجاب بھی رہے ہےں۔ ان تمام حالات کے پےش نظر محکمہ انسداد رشوت ستانی پنجاب نے اےف آئی آر نمبر 11/2023 درج کی ہے اور حالات کے پےش نظر محکمہ انسداد رشوت ستانی پنجاب کی جانب سے اےڈےشنل چےف سےکرٹری (ہوم) پنجاب کو اےک سمری کے ذرےعہ آگاہ کےا گےا ہے کہ ملزم مسعود بشےر وڑائچ اےک طاقتور شخصےت کا حامل ہے۔خدشہ ہے کہ وہ بےرون ملک فرار ہوسکتا ہے جس بناءپر ای سی اےل مےں نام شامل کےا جائے اور اس کا شناختی کارڈ و پاسپورٹ منسوخ کےا جائے اور اسے گرفتار کےا جائے تاکہ قانونی تقاضے پورے ہو سکےں ۔