لاہور( مشرق نیوز) اداکار عمران بخاری کا ورلڈ ٹور کا خواب ادھورا رہ گیا ، اداکار کو اپینڈکس کے آپریشن کی وجہ سے اپنا سفر فی الوقت ملتوی کر نا پڑگیا۔ بتایا گیا ہے کہ اداکار عمران بخاری نے رواں ہفتے موٹر سائیکل پر ورلڈ ٹور پر روانہ ہونا تھا تاہم دو روز قبل انہیں اپینڈکس کی شکایت ہوئی جس کے باعث انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا آپریٹ کر کے انہیں گھر شفٹ کر دیاہے ۔ عمران بخاری گزشتہ کئی ماہ سے ورلڈ ٹور کے لئے تیاریوں میں مصروف تھے۔
عمران بخاری کا ورلڈ ٹور کا خواب ادھورا رہ گیا

















