اردو لغت ”تاریخی اصول پر“کی تکمیل ایک اہم سنگ میل ہے: ڈاکٹر روف پاریکھ

کراچی (بیورو رپورٹ) ” پاکستان میں ا±ردو لغت نویسی کے 75 سال “ کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ یہ سیمینار ادارہ فروغ قومی زبان کے تحت 14 اگست 2022ء سے جاری پاکستان کے جشن الماسی کے سلسلے میں تقریبات کا تسلسل ہے۔ سیمینار میں ڈاکٹر عائشہ ناز نے ” ا±ردو لغت نویسی : چند زاویے “ اور نیاز حسین سواتی نے ” پاکستان میں ا±ردو لغت نویسی کے 75 سال، ماضی، حال اور مستقبل “ کے عنوان سے مقالہ پیش کیا۔ تقریب کی صدارت ادارہ فروغ قومی زبان کے سابقہ ڈائریکٹر جنرل اور ا±ردو لغت نویسی کے میدان کی نامور شخصیت ڈاکٹر رو¿ف پاریکھ نے کی۔ ڈاکٹر روف پاریکھ نے اپنے خطبہ صدارت میں لغت نویسی کی تاریخ کے ساتھ ساتھ عصری تقاضوں پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں ا±ردو لغت ”تاریخی اصول پر“کی 22 جلدوں میں تکمیل کو پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں ا±ردو لغت نویسی کا اہم سنگ میل قرار دیا اور لغت پر نظرثانی کی ضرورت و اہمیت پر زور دیا۔ ڈاکٹر صاحب نے اپنی گفتگو کے اختتام پر یک جلدی ا±ردو لغت کی تیاری کیلئے جامعہ کراچی کے منتخب طلبہ اور ادارے کے سابقہ ملازمین کے ساتھ ساتھ اپنی خدمات اعزازی طور پر پیش کرنے کا عندیہ بھی دیا۔ تقریب میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے صدر شعبہ ا±ردو (وفاقی جامعہ ا±ردو) ڈاکٹر یاسمین سلطانہ نے ا±ردو لغت (تاریخی اصول پر) میں شامل پاکستانی زبانوں کے الفاظ کی جداگانہ لغت مرتب کرنے کی تجویز پیش کی اور ادارے سے ماضی میں وابستہ نامور اہل علم کی لغت نویسی کے باب میں خدمات کا تذکرہ کیا۔ تقریب کی مہمانانِ اعزاز میں شامل ڈاکٹر تنظیم الفردوس نے ا±ردو لغت بورڈ سے اپنے دیرینہ تعلق کا تذکرہ کیا اور ا±ردو لغت (تاریخ اصول پر) طلبہ کے استفادے کیلئے ایک یوزر مینول کی تیاری کی تجویز پیش کی جو اولاً جامعاتی سطح پر اور بعد ازاں مزید آسان شکل میں سکولوں کے طلبہ کیلئے بھی فراہم کیا جا سکے۔ صدر شعبہ ا±ردو، جامعہ کراچی ڈاکٹر عظمیٰ فرمان نے تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے سابقہ مقررین کی تجاویز پر صاد کیا اور ا±ردو لغت سے استفادے کے طریقہ کار کے عنوان سے ورکشاپ کے انعقاد کا عندیہ بھی دیا۔ تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل ادارہ فروغ قومی زبان ڈاکٹر راشد حمید کے پیغام میں مہمانانِ گرامی اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل اسلام آباد میں دیگر اہم سرکاری مصروفیات کی بناءپر بنفسِ نفیس تقریب میں شرکت نہیں کر سکے البتہ انہوں نے اپنے پیغام میں اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ ا±ردو لغت بورڈ کو فعال رکھنے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں بھی ادارے کے زیر اہتمام علمی و تحقیقی نشستوں کا اہتمام کیا جاتا رہے گا۔ سیمینار میں شعبہ ا±ردو جامعہ کراچی اور شعبہ ا±ردو وفاقی جامعہ ا±ردو کے اساتذہ اور ایم فل/پی ایچ ڈی کے سکالرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس کے ساتھ ساتھ شہر کراچی سے تعلق رکھنے والے نامور اہل علم و قلم اور ا±ردو لغت بورڈ کے سابقہ ملازمین بھی تقریب میں شریک ہوئے۔