کراچی(بیورورپورٹ)آئرن لیڈی جناح ہسپتال کراچی کی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹرسیمی جمالی کو آہوں،سسکیو ں میں سپرد خاک کردیا گیا،نماز جنازہ جناح ہسپتال کی مرکزی مسجد میں ادا کی گئی۔
صوبائی وزیر محنت سعید غنی، ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب ، سینیٹر وقار مہدی سمیت سیاسی، سماجی اور شعبہ طب سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ادھر جناح ہسپتال کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد رسول نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا شعبہ حادثات کے نئے ڈپارٹمنٹ کا نام ڈاکٹر سیمی جمالی کے نام سے منسوب کیا جائے۔
آئرن لیڈی ڈاکٹرسیمی جمالی آہوں،سسکیو ں میں سپرد خاک
















