اسلام آباد(بیورورپورٹ)پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ سپریم کورٹ کو نہ دیاجائے،قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے سفارش کردی،آئندہ اجلاس میںسابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب، میاں عزیر اور ابوذر چدھڑ کو طلب کرلیا۔
سپریم کورٹ کو ریکارڈ فراہمی کے معاملے پر قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین اسلم بھوتانی کی زیر صدارت ہوا، وزارت داخلہ، ایف آئی اے اور وزارت قانون کے حکام نے شرکت کی،اجلاس کا آغاز ہوتے ہی ان کیمرا کردیا گیا،کمیٹی نے پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ سپریم کورٹ کو نہ دینے کی سفارش کردی ۔
چیئرمین اسلم بھوتانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کمیٹی کے ریکارڈ پرفیصلہ سپیکر کو بھجوا رہے ہیں،ایوان کی رائے کا احترام کرتے ہیں،خصوصی کمیٹی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب، میاں عزیر اور ابوذر چدھڑ کو آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا، اسلم بھوتانی نے کہا تینوں افراد 31 مئی کو کمیٹی میں موقف پیش کرسکتے ہیں۔
پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ سپریم کورٹ کو نہ دیاجائے،خصوصی کمیٹی قومی اسمبلی


















