اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے شریعت کورٹ کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کرنے والے ٹرانس جینڈرز پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی زبان بتا رہی ہے کہ وہ مذہب اور پاکستانی روایات کا کتنا احترام کرتے ہیں۔ماریہ بی نے انسٹاگرام پر اپنی اسٹوریز میں شرعی عدالت کے فیصلے پر ٹرانس جینڈرز کے ردعمل سمیت اسی معاملے پر سٹوریز شیئر کیں۔انہوں نے شرعی عدالت کے فیصلے پر سخت ردعمل دینے والے ٹرانس جینڈرز کی سوچ کو غلط قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ان کی زبان ہی بتا رہی ہے کہ وہ پاکستانی ثقافت اور مذہب کا کتنا احترام کرتے ہیں۔انہوں نے شرعی عدالت کے فیصلے کے بعد ٹرانس جینڈر رہنما نایاب علی کی پریس کانفرنس سے متعلق ایک سوشل میڈیا پوسٹ کا سکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں بتایا گیا تھا کہ نایاب علی نے پریس کانفرنس کے دوران انتہائی نامناسب زبان کا استعمال کیا۔
غیر ملکی امداد سے چلنے والے افراد کا ایجنڈا کھل کر سامنے آچکا :ماریہ بی

















