جدہ ٹاور بلند ترین فلک بوس عمارت کا ریکارڈ توڑنے کے قریب

جدہ (مشرق نیوز )دنیا کے کسی بھی ملک نے اتنی زیادہ تعداد میں فلک بوس عمارتوں کو نہیں اپنایا جس طرح چین نے ان تعمیرات میں حصہ لیا ہے۔ یہی وجہ ہے اب دنیا کی فلک بوس عمارتوں کو دیکھیں تو ان میں سے نصف کے قریب چین میں موجود ہیں۔ اس طرح چین بلند عمارتوں اور تعمیراتی عجائب میں سر فہرست ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کونسل آف ٹال بلڈنگز اینڈ اربن ہیبی ٹیٹ کے اعداد و شمار میں کہاگیاکہ دنیا کے 25 سب سے زیادہ آبادی والے شہروں میں سے 12 شہر چین میں ہیں۔ ان بارہ شہروں میں سب سے زیادہ فلک بوس عمارتیں موجود ہیں۔فلک بوس عمارتوں کی تعداد کے لحاظ سے سب سے اوپر 25 شہروں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویژوال کیپٹلسٹ کی جانب سے شائع رینکنگ کا جائزہ لیا۔ اس فہرست میں سب سے اوپر ہانگ کانگ ہے۔ اس شہر میں 657 فلک بوس عمارتیں ہیں۔ ان میں سے بھی 6 عمارتیں 300 میٹر سے زیادہ بلند ہیں۔