لاہور (مشرق نیوز) معروف مزاح نگار،اداکار و شاعر اطہر شاہ خان جیدی کی تیسری برسی 10مئی کو منائی جائے گی اطہر شاہ خان 1943ءمیں رام پور میں پیدا ہوئے وہ اپنے تخلیق کردہ مزاحیہ کردار ”جیدی“ سے پہچانے جاتے ہیں۔ اطہر شاہ خان نے ٹیلی وژن اور اسٹیج پر بطور نگار اپنے تخلیقی کام کا آغاز کیا۔ ان کے تحریر کردہ مزاحیہ ڈراموں نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی ا،طہر شاہ خان کے معروف ڈارمہ سیریلز میں انتظار فرمائیے، ہیلو ہیلو اور ہائے جیدی شامل ہیں۔ کئی فلموں میں بھی اداکاری جوہر دکھائے۔ اطہر شاہ خان مزاحیہ شاعری بھی کرتے ہیں اور ”جیدی“ تخلص کرتے ہیں۔
معروف اداکار اطہر شاہ خان جیدی کی تیسری برسی 10مئی کو منائی جائےگی


















