تل ابیب (مشرق نیوز) اسرائیل کے سینئر سکیورٹی عہدیدار نے کہا ہے کہ وائٹ ہاس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے دورہ سعودی عرب سے تل ابیب کو اپنے ریاض کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے میں پیش رفت کی امید ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ زاچی ہنیگبی نے اپنے امریکی ہم منصب سلیوان سے بات کی۔ جیک سلیوان سعودی عرب کا سفر کرنے والے ہیں۔ ہنیگبی نے کہا کہ سلیوان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع ہے۔ اپنے سفر کا اعلان کرتے ہوئے سلیوان نے کہا تھا کہ واشنگٹن اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے سخت محنت کر رہا ہے- یہ ایک بڑا ہدف ہے جو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے طے کیا ہے۔ نیتن یاھو نے نے ہنیگبی کے ساتھ سلیوان کی ویڈیو کال میں مختصر طور پر شمولیت بھی اختیار کی۔ہنیگبی نے بتایاکہ ہم انتہائی پر امید ہیں کہ وہاں ان کے دورے کے دوران کوئی پیش رفت ہوگی۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا سعودی رہنماں اور نیتن یاہو کے درمیان فون پر کوئی پیشرفت ہوگی؟ ہانگیبی نے کہا ایسے لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ سعودی اور اسرائیلی رہنماں کے درمیان فون کالز سے زیادہ بات ہوئی ہے لیکن جو چیز اہم ہے وہ یہ ہے کہ امریکہ سعودی عرب کو ابراہیم معاہدہ میں شامل کرنے کے اقدام کی قیادت کر رہا ہے۔
سعودی عرب کیساتھ تعلقات میں بریک تھرو کی امید ہے: اسرائیل
















