واشنگٹن (مشرق نیوز) سوڈان میں جاری خانہ جنگی کے کسی دیر پا حل یا مستقل جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے بین الاقوامی اور علاقائی کوششیں جاری ہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس کے ساتھ واشنگٹن میں وزارت کے ہیڈکوارٹر سے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ان کا ملک اس مسئلے کے حل تک پہنچنے کے لیے کوشاں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اہم بات سوڈانی بحران کو ختم کرنا اور ملک کو واپس سویلین حکومت کے حوالے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بحران سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ مستقل جنگ بندی کا معاہدہ طے پا جائے گا۔
سوڈان میں مستقل جنگ بندی کیلئے اقوام متحدہ کےساتھ مل کرکام کر رہے ہیں:امریکہ
















