سٹیج ڈانسر منزہ سلطانی عرف عاشی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

حافظ آباد (مشرق نیوز) حافظ آباد میں معروف سٹیج ڈانسر منزہ سلطانی عرف عاشی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ نامعلوم شخص نے حافظ آباد کے محلہ شریف پورہ میں عاشی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش گھر سے ملی ہے جسے پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔