اسلام آباد (مشرق نیوز) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدے کی تمام شرائط پوری ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر دینے کی تصدیق کی گئی ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور یو اے ای نے پاکستان کو فنانسنگ سے آئی ایم ایف کو مطلع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر دینے کی تصدیق کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو امید ہے آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدہ جلد کر کے ایگزیکٹو بورڈ سے منظور کرائےگا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف میں سٹاف لیول معاہدے کی تمام شرائط پوری


















