قومی اسمبلی کا اِن کیمرہ اجلاس طلب،آرمی چیف،ڈی جی آئی ایس آئی بھی شرکت کرینگے

اسلام آباد(بیورورپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پارلیمنٹ کی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس طلب کرلیا جس میں آرمی چیف،ڈی جی آئی ایس آئی بھی شرکت کرینگے،اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت اور خفیہ اداروں کے سربراہان ارکان اسمبلی کو سکیورٹی صورتحال اور دہشت گردوں کے خلاف وزیرستان میں ملٹری آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دیں گے،اجلاس آج بلایا گیا ہے جو دوپہر 2:30بجے ہوگا، قومی اسمبلی حکام نے کہا ہے سپیکر نے پہلے سے جاری اجلاس کو ہی ان کیمرا کردیا ،اجلاس میں تمام وفاقی وزرائ، مشیران اور ارکان قومی اسمبلی کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، اجلاس میں قومی سلامتی امور پر اعلی عسکری قیادت اور خفیہ اداروں کے سربراہان بریفنگ دیں گے،اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی افغانستان اور داخلی سلامتی پر بریفنگ دیں گے جبکہ عسکری قیادت ارکان اسمبلی کے سوالات کے جوابات دے گی،سابق حکومت کی افغان پالیسی پر غور کیا جائےگا، افغانستان سے واپس آنے والے افراد پر بھی بات ہوگی۔