لاہور (تجزیہ: نعیم جاوید ) شوگر مافیا نے 4 لاکھ ٹن چینی افغانستان سمگل کر کے 2 ارب ڈالر کی منی لانڈنگ کر لی، چینی سمگل ہونے کی وجہ سے 95 روپے کلو والی چینی کی قیمت 140 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔ شوگر مافیا ایک سال سے چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ رہا تھا مگر موجودہ حکومت نے گزشتہ تجربات کی روشنی میں 10 ہزار ٹن مرحلہ وار برآمد کی مشروط اجازت دی تھی جس کے بعد خیبر پختونخواہ کے بااثر افراد کے ذریعے 4 لاکھ ٹن چینی افغانستان سمگل کر دی گئی جس کے نتیجے میں مقامی مارکیٹ میں چینی کی کمی ہو گئی ہے۔ تھوک مارکیٹ میں چینی کی 50 کلو بوری میں 600 روپے تک کا اضافہ ہو چکا ہے۔ دوسری طرف شوگر ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سٹے بازوں نے مصنوعی قلت پیدا کر کے چینی کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔ یار رہے کہ شوگر ملز مالکان متعدد بار حکومت کو دھمکی آمیز پریس کانفرنسوں میں چینی برآمد کرنے اور قیمت بڑھانے کا کہہ چکے ہیں، ان کا موقف ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ آٹے کی قیمت چینی سے زیادہ ہو چکی ہے ۔
شوگر مافیا نے 4 لاکھ ٹن چینی افغانستان سمگل کردی، 2 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ

















