ممبئی (مشرق نیوز)بھارت چھوڑنے کے اپنے بیان کو لےکر خبروں میں رہنے والی پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پر اپنا مذاق بنوالیا۔ سابقہ مس ورلڈ فلم ”آر آر آر“ کی زبان سے متعلق لا علم نکلیں جس پر انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جارہا ہے۔ ایک پوڈ کاسٹ کے دوران پرنکا چوپڑا نے فلم ”آر آر آر“ کو تامل فلم قرار دے دیا جس پر پوڈ کاسٹ میزبان نے ان کی درستی کروانے کی کوشش کی اور کہا یہ بالی ووڈ فلم ہے۔ واضح رہے کہ فلم ”آر آر آر“ تامل فلم ہے نہ ہی بالی ووڈ فلم ہے بلکہ یہ تیلگو فلم ہے۔ پریانکا کی اس غلطی پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کی بھارتی فلموں سے متعلق معلومات پر مایوسی کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ آج پریانکا نے اپنی عزت گنوادی ہے، ایک نے لکھا کہ انہیں پوڈ کاسٹ سے قبل تھوڑی ریسرچ کر لینی چاہیے تھی یا پھر کچھ نہیں تو اسے صرف بھارتی فلم ہی کہہ دینا چاہیے تھا یہ آج کل جنوب بمقابلہ شمال بہت چل رہا ہے۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















