ممبئی (مشرق نیوز) سمانتھا پرابھو کی نئی فلم ’شکنتالام‘ جلد ہی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جسے مداح بےحد پسند کر رہے ہیں۔انہوں نے سفید ریشمی لباس پہنا اور سیاہ بیک گراو¿نڈ پر بلیک اینڈ وائٹ تصاویر بنوائیں۔مداحوں نے کمنٹس سیکشن میں تصاویر کیلئے پسندیدگی کا اظہار کیا۔10 گھنٹے میں 19 لاکھ 14 ہزار سے زائد پرستاروں نے سمانتھا کی تصویر کو لائیک کیا۔خیال رہے کہ ان کی نئی فلم” شکنتالام“رواں سال 14 اپریل کو ریلیز ہوگی، اس میں دیو موہن، مدھو، موہن بابو، گوتمی اور دیگر اداکار شامل ہیں۔
سمانتھا پرابھو کی بلیک اینڈ وائٹ تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

















