لاہور(خبر نگار)وفاقی حکومت کا پی ٹی آئی کوکالعدم قرار دلانے کیلئے ریفرنس دائر کرنے کااعلان،تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا نے کہاہے پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دینے کے ریفرنس کےلئے کافی ثبوت ہیں،لیگل ٹیم کو بھی دیکھنا ہوگا عمل میں کامیابی کے کیا امکانات ہیں۔
پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میں پریس کانفر نس کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا پولیس و دیگر لا انفورسنگ ایجنسیز نے زمان پارک سے نو گو ایریا ختم کر الیا ، سرچ آپریشن کے دوران عمران خان کے گھر کے باہر کے حصے سے ناجائز اسلحہ ،غلیلیں ، پیٹرول بم بنانے کا سامان برآمد ہوا ،ساری چیزیں لا انفورسنگ ایجنسیز کے خلاف استعمال ہوتی رہیں،سکیورٹی اہلکاروں پر پتھر برسانے والے کو تھوک کے حساب سے ضمانت قبل از گرفتاری کا ریلیف دیا جارہا ہے ،ایسا سلوک مزید بد معاش بنانے میںمعاون ثابت ہو رہا ہے اور ہوگا۔
ریلیف سے شر پسند و لا قانونیت پر یقین رکھنے والے فتنہ اور فساد پھیلانے والے شخص کو حوصلہ ملتا ہے ،انتہائی احترام سے کہتے ہیں عدالت کی طرف سے غیر معمولی ریلیف ملا ہے اور یہی وہ رویہ ہے جس نے سر کشی اور خرمستی میں اضافہ ہوا ہے ورنہ سب کچھ دنوں نہیں گھنٹوں میں ختم ہو سکتا ہے اگرنیازی کی پہلے شناخت اور ادراک ہو جاتا قوم ڈٹ جاتی اور2018ءمیں اسٹیبلشمنٹ کی مدد کے باوجود راستہ روکتی ، اسٹیبلشمنٹ بھی اب پچھتا رہی ہے ،اب بھی وقت ہے قوم شناخت کرکے ادراک کرے ،فتنہ ،ملک میں افرا تفری ،انارکی چاہتا ہے سیاستدان نہیں ۔
نیازی تقریباً 10سال سے اپنے ایجنڈے پر گامزن ہے ، 2014سے ہر دن اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کےلئے کچھ نہ کچھ کرتا ہے ، پونے 4 سال حکومت میں بھی فساد ہی پھیلایا،کہتا تھااپوزیشن کو ختم کر دوں مجھے اگر اختیار مل جائے تو میں 500لوگوں کو پھانسی چڑھا دوں ، کیسا بد بخت ٹولہ ہے کہہ رہا تھا منی لانڈرنگ کی بنیاد پر پھانسی دینا چاہتا ہوں لیکن فرنٹ مین فرح گوگی اسی وقت اربوں روپے باہر منتقل کر رہی تھی ،12ارب کی ٹرانزیکشن کے ثبوت سامنے آ چکے۔
فرح گوگی کے کارنامے ، رشوت ستانیاں اور لوٹ مار پنجاب میں اس کے اپنا معاملات ہیں کس طرح سے 50ارب کاقومی خزانے کو ٹیکہ لگا یا، القادر ٹرسٹ کے نام پر 7ارب کی پراپرٹی اپنے نام کرائی اور جورجسٹری اور القادر ٹرسٹی کے اکاﺅنٹ ہیں اس میں خود اور اہلیہ ہیں اور باقی تیسرا کوئی ٹرسٹی نہیں ۔
حکومت کا پی ٹی آئی کوکالعدم قرار دلانے کیلئے ریفرنس دائر کرنے کااعلان


















