ممبئی (مشرق نیوز) بھارت کے نٹ کھٹ نوجوان اداکار کارتک آریان نے بھول بھلیاں 3 کا اعلان کردیا۔انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن دیا کہ ’روح بابا 2024 دیوالی میں واپس آ رہے ہیں۔خیال رہے کہ کارتک نے بھول بھلیاں 2 میں ’روح بابا‘ کا کردار ادا کیا تھا، جسے شائقین نے خوب پسند کیا تھا۔انہوں نے ایک ڈراو¿نی ویڈیو کلپ شیئر کی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ’میں روحوں سے صرف بات نہیں کرتا بلکہ روحیں میرے اندر آ بھی جاتی ہیں۔بھول بھلیاں 2 پچھلے سال مئی میں ریلیز ہوئی تھی، عالمی باکس آفس پر فلم نے کامیابیاں سمیٹی تھیں۔
اداکار کارتک آریان نے بھول بھلیاں 3 کا اعلان کردیا

















