ممبئی (مشرق نیوز) بالی وڈ کنگ خان شاہ رخ کی فلم “پٹھان¿¿ کے باکس آفس پر دھوم مچانے کے بعد اب سب کو انکی اگلی فلم”جوان“کا بے صبری سے انتظار ہے۔ اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ نینتھارا اور وجے سیتھوپتی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔افواہیں گردش کررہی تھیں کہ تیلگو فلموں کے سپر اسٹار اَلو ارجن کو فلم جوان میں ایک کیمیو (مختصر پر اہم) کردار ادا کرنے کیلئے کاسٹ کیا جارہا ہے۔مداحوں کی جانب سے کافی خوشی کا اظہار کیا گیا تھا کہ کیونکہ یہ پہلا موقع ہونا تھا کہ اَلو ارجن اور شاہ رخ خان ایک ساتھ فلم میں نظر آئیں گے۔تاہم مداحوں کی خوشی ادھوری رہ گئی کیوں کہ ارجن نے فلم جوان میں کام کرنے سے انکارکردیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اَلو ارجن کو فلم کی کہانی سنائی گئی اور انہیں کاسٹ کرنے کے لیے بھی رابطہ کیا گیا لیکن اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے انہوں نے فلم میں کام کرنے سے معذرت کرلی۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ارجن ان دنوں اپنی سپر ہٹ فلم پ±شپا کے سیکوئل پر کام کررہے ہیں، فلم جوان اور پ±شپا 2 کی شوٹنگ کی تاریخیں ایک ہی تھیں اس لیے اداکار نے پ±شپا2 کا انتخاب کیا اور جوان میں کام کرنے سے انکار کردیا۔واضح رہے کہ فلم ”جوان“ رواں سال جون میں ریلیز کی جانی ہے۔
شاہ رخ خان کی اگلی فلم ”جوان“ رواں سال جون میں ریلیز کی جائےگی

















