ڈسکہ، شیخ رشید کے بلاول بھٹو کیخلاف نازیبا الفاظ، جیالوں کی احتجاجی ریلی

ڈسکہ(نامہ نگار)چیئرمین بلاول بھٹو کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر پاکستان پیپلز پارٹی ڈسکہ کا شیخ رشیدکے خلاف احتجاجی ریلی ،ریلی کے شرکاءکی شیخ رشید کے خلاف نعرہ بازی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی ڈسکہ نے شیخ رشید کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کر نے پراحتجاجی ریلی نکالی،خان شہباز خان ضلعی جنرل سیکرٹری ،نصراقبال ایدووکیٹ،سید ریاض شاہ،اشرف منہاس تحصیل جنرل سیکرٹری ،یونس انصاری نائب صدر ،ملک پرویز آف چھانگا،گلزار احمدشیخ،محمد امین خاں سیکرٹری انفارمیشن،کاشف ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن،نذیر اخترو شرکاءریلی نے شیخ رشید کے خلاف شدید احتجاج کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور شیخ رشید نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے شیخ رشید گیٹ 4کی پیداوار ہے سیاسی مخالفت میں کسی کی کردار کشی نہیں کرنی چاہئے پاکستان پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے اس نے ہمیشہ اپنے مخالفین سے کبھی نازیبا الفاظ ادا نہیں کیئے ریلی سول کلب سے شروع ہو ئی شہرکی مختلف شاہراہوں سے ہو تی ہو ئی سول کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہو ئی۔