سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، رواں سال پہلے ماہ 2409 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

لاہور (رپورٹ: نعےم جاوےد) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے رواں سال کے پہلے مہینے میں 2 ہزار 409 نئی کمپنیاں رجسٹر کیں۔ نئی رجسٹریشن کے بعد رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد ایک لاکھ 85 ہزار 173 ہوگئی ہے۔ نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں کا مجموعی طور پر کل ادا شدہ سرمایہ2 ارب 70 کروڑ روپے ہے۔ جنوری میں رجسٹرڈکمپنیوں میں تقریباً 57 فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ ہیں جبکہ 39 فیصد سنگل ممبر اور 3 فیصد پبلک ان لسٹڈ، غیر منافع بخش و تجارتی ایسوی ایشنز، غیر ملکی کمپنیاں اور محدود ذمہ داری کی شراکت داری (LLP) شامل ہیں۔ رواں ماہ تقریباً 99.5 فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹر ہوئیں جبکہ 101 غیر ملکی صارفین نے بیرون ملک سے بھی کمپنیاں رجسٹر کروائیں۔ رواں ماہ میں سب سے زیادہ رجسٹریشن رئیل سٹیٹ ڈویلپمنٹ اور کنسٹرکشن سیکٹر میں ہوئی جہاں 407کمپنیاں رجسٹر ہوئیں اس کے بعد انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں 334، ٹریڈنگ میں 321، سروسز سیکٹر میں 250، سیاحت میں 99، خوراک اور مشروبات کےسیکٹر میں 97کمپنیاں، تعلیم میں86، ای کامرس میں 77 کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں۔اس کی علاوہ کارپوریٹ ایگریکلچرل فارمنگ میں 63، فارماسیوٹیکل میں51، ٹیکسٹائل میں 49، مارکیٹنگ اور اشتہارات میں 47، انجینئرنگ میں 44، ہیلتھ کیئر میں 39، کیمیکل میں39، ٹرانسپورٹ میں 35 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ ایس ای سی پی کی ای سروسز کی ایف بی آر اور دیگر صوبائی محکموں کے ساتھ انٹی گریشن کے نتیجے میں جنوری میں 2,225 کمپنیاں این ٹی این کے اجرا کیلئے ایف بی آر کے ساتھ رجسٹر ہوئیں جبکہ 40 کمپنیاں ایمپلایز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن اور 41 کمپنیاں صوبائی ریونیو کے محکموں اور 30 کمپنیوں نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ساتھ رجسٹر یشن حاصل کی جنوری میں رجسٹر ہونےوالی 62 نئی کمپنیوں میں افغانستان ، کینیڈا، چین، چلی، مصر، جرمنی، ہنگری، ایران، اعراق ، ناروے ، سنگا پور، اٹلی، اردن، جنوبیکوریا، پیرو، فلپائن، روس، شمالی کوریا ، نیدر لینڈز، اومان، نائیجریا، کینیا، برطانیہ اور امریکہ کے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بھی سرمایہ کاری کی گئیں۔