دودن میں بڑے رول اوور قرض کی خوشخبری ملے گی، سیکرٹری خزانہ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سیکرٹری خزانہ نے کہاہے 2دن میں بڑے رول اوور قرض کی خوشخبری ملے گی،تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی قومی اسمبلی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا،سیکرٹری خزانہ نے آئی ایم ایف سے مذاکرات پربریفنگ دیتے ہوئے کہاآئی ایم ایف کیساتھ 99 فیصد معاملات طے ہو گئے اور اگلے 2 سے 3دن میں سیٹلمنٹ ہوجائے گی،آئی ایم ایف سے اتنا بڑا ریلیف لینا حکومت کی کامیابی ہے،حمید یعقوب شیخ نے کہا2دن میں پاکستان کو بڑے رول اوور قرض کی خوش خبری ملنے والی ہے، رول اوور دوست ممالک کے علاوہ ہیں، پاکستان کے معاشی چیلنجز فوری طور پر ختم نہیں ہوں گے تاہم اگلے 2 سے 3ماہ میں حالات معمول پر آجائیں گے،پاور سیکٹر میں گردشی قرض کو کنٹرول کرنا ہے، اضافہ ملک برداشت نہیں کر سکتا، ایف بی آر کے ٹیکس محاصل تو درست سمت میں ہیں تاہم پاور سبسڈی کو ختم کرنا ضروری ہے، ٹارگٹ سبسڈی دی جائے گی،روپے کی قدر میں کمی کے باعث وصولی ٹارگٹ سے 2 سے 3 فیصد زیادہ رہے گی، ڈائریکٹ ٹیکسوں کی وصولی 43 فیصد بڑھ گئی ۔