مہنگائی سے سفید پوش طبقے جسم ا ور روح کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا :وسیم علی

لاہور (رپورٹ: نعیم جاوید/ عکاسی: واحد شہزاد) ناقابل برداشت مہنگائی پر منی بجٹ نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔ سفید پوش طبقے کو جسم اور روح کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہو چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منی بجٹ کے بعد عام آدمی کی معاشی حالت مزید بدتر ہو گئی ہے۔ اشیاءخورد نوش روزانہ کی بنیاد پر مہنگی ہو رہی ہیں۔ سب سے زیادہ اضافہ گھی اور سگریٹ میں ہوا درجہ دوم گھی جو پہلے 375 روپے تک دستیاب تھا اب 550 تک پہنچ چکا ہے۔ سگریٹ کے دو معروف برانڈ گولڈ لیف کا پیکٹ 500 روپے اور کیپٹن کا پیکٹ 220 روپے کا ہو چکا ہے جس کے بعد سمگل شدہ سگریٹ کی فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ آل پاکستان پان سگریٹ ایسوسی ایشن کے صدر وسیم علی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈبل اضافہ واپس لیا جائے۔ روزنامہ” مشرق“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ ٹیکس سگریٹ انڈسٹری دیتی ہے۔ آل پاکستان پان سگریٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے حکومت پاکستان کو سگریٹ پر لگائے گئے ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی پر نظر ثانی کی درخواست حکومت کی جانب سے لگائے گئے ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی کی وجہ سگریٹ کے قیمتوں میں 100% اضافہ ہو گی سگریٹ پر ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی کی وجہ سے لوکل کسان اور اس انڈسٹری سے وابستہ لاکھوں افراد کے روزگار پر تباہ کن اثرات ہوں گے سگریٹ مہنگا ہونے کی وجہ سے مارکیٹوں میں 2 نمبر۔ نان کسٹم اور نان ایکسائز پیڈ سگریٹ کی بھر مار ہو جائےگی، پاکستانی سگریٹ مہنگا ہونے سے اس کی سیل کم ہو گی اور سیل کم ہونے کی وجہ سے حکومت کو بھی ریونیو کی مد میں کروڑوں کا نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔