بلغاریہ، ٹرک سے 18 افغان تارکین وطن کی لاشیں برآمد

صوفیہ (مشرق نیوز) یورپی کے ملک بلغاریہ کے دارالحکومت میں ایک ٹرک سے بچے سمیت 18 افغان تارکین وطن کی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔ ٹرک میں لکڑی کے کمپارٹمنٹس بنے ہوئے تھے جس میں 6 بچوں سمیت 34 افراد کو چھپایا گیا تھا۔ ہلاک ہونے والوں کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئیں۔34 میں سے زندہ بچ جانے والے 16 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں 6 بچے بھی شامل ہیں۔ یہ سب آکسیجن اور غذا کی کمی کا شکار تھے تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ افغان تارکین وطن کو غیر قانونی طور پر یورپی ممالک لے جانے کی کوشش کے الزام میں 4 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں سے ایک پہلے بھی سزا بھگت چکا ہے۔افغانستان میں گزشتہ برس طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد سے عالمی فنڈز منجمد ہیں اور ملک میں غربت نے پنجے گاڑ لئے ہیں۔ طالبان کی سخت پابندیوں اور غربت کے باعث اکثر افغان شہری یورپی ممالک جانے کی کوشش میں اس قسم کے حادثے کا شکار ہوجاتے ہیں۔