UNDP کے تعاون سے قومی کمیشن وقار نسواں کی کانفرنس

لاہور (جنرل رپورٹر) قومی کمیشن برائے وقار نسواں نے یو این ڈی پی کے تعاون سے چار کانفرنسوں پر مشتمل پہلی کانفرنس کا انعقاد لاہور میں کیا جس میں خواتین کےخلاف نفرت انگیز بیانات کی ممانعت کیلئے ایک ضابطہ اخلاق کی تشکیل کیلئے مشاورت کی گئی۔مشاورت میں ارکان پارلیمنٹ، سیکورٹی ایجنسیوں، سول سوسائٹی اور میڈیا نے شرکت کی۔ قومی کمیشن برائے وقار نسواں الیکشن کمیشن آف پاکستان پر سیاسی جماعتوں، میڈیا، سیاسی کارکنوں اور بلاگرز کیلئے ضابطہ اخلاق میں ایسی دفعات اور/یا پابندیاں لانے کیلئے دباو¿ ڈال رہا ہے جو خواتین کےخلاف پھیلائی جانےوالی نفرت انگیز تقریر کو محدود اور کنٹرول کر سکتے ہیں۔ ان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت اور سنگین نتائج جیسا کہ الیکشن لڑنے سے نااہل قرار دینا اور دیگر سزائے شامل کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔ مزید برآں، ضابطہ اخلاق میں الیکشن کے دوران آن لائن خواتین کےخلاف غلط بیانی اور غیر اخلاقی کیمپینز کا بھی روک تھام کیا جائےگا اور انتخابات سے متعلق غلط معلومات کے انسداد کیلئے ضروری کئے جائیں گے۔ چیئرپرسن نیلوفر نے اپنے افتتاحی کلمات میں اس انتہائی پروقار تقریب میں آنے پر تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانی خواتین نے جہاں وہ آج ہیں اس مقام تک پہنچنے کیلئے بہت محنت کی ہے، چاہے خواتین کی مخصوص نشستوں کی لڑائی ہو یا حدود آرڈیننس کیخلاف کھڑا ہونا ہو۔ ہم اس ملک کو خواتین کیلئے ایک محفوظ جگہ بنانے کیلئے اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔ نبیلہ ملک، ممبر یو این ویمن نے قومی کمیشن برائے وقار نسواں کے تعارف، نفرت انگیز تقریر کے تصور اور سیاسی جماعتوں، انتخابی ایجنٹوں، انتخابات کی کوریج کرنے والے میڈیا اور سیکورٹی فورسز کیلئے ایک ضابطہ اخلاق بنانے کی اہمیت کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی۔