لاہور،اسلام آباد(خبر نگار،بیورورپورٹ)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے آڈیو کو حکومتی انتقامی کارروائی قراردیتے ہوئے کہاآڈیو میں کوئی غلط بات نہیں کی گئی، خان بھٹی کیس کیلئے وکیل کےساتھ گفتگو کو ٹیپ کرکے غلط رنگ دیا گیا ،انہوں نے مزید کہا خان بھٹی 10 دن سے لاپتہ ہےں، اہلیہ نے سپریم کورٹ میں اپیل کی آخر وہ کیس بھی سامنے آنا ہے اگر کوئی فلاں بندہ انصاف کیلئے اپنے وکلاءکے ذریعے عدالتوں کو رجوع کرتا ہے تو گناہ ثابت کرنا چاہ رہے ہیں،ن لیگ کی قیادت عدلیہ کےخلاف منظم مہم چلا رہی ہے، ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا، عدلیہ عوام کی امیدوں کامرکز ہے،حکومت انتقام میں اندھی ہوچکی ، تمام مخالفین کو جھوٹے کیسز میں جیلوں میں بند کرنا چاہتی ہے جبکہ ماڈل ٹاو¿ن سانحہ کے سرغنہ رانا ثنا ءبوکھلائے ہوئے اٹھے اور بولنا شروع کر دیا ،سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے کیس میں ہی کیفر کردار تک پہنچیں گے، نااہل حکومت کی تمام غلط کاریوں کی چیزیں سامنے آ کر رہیں گی ادھر مبینہ آڈیو لیک پر صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے لیک ہونے والی آڈیو کو عدلیہ کی آزادی پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا آڈیو سے بار کی قانون کی بالا دستی، جمہوری اور آئینی آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی، آڈیو لیک جیسے گرے حربے بار کی جدوجہد نہیں روک سکتے، سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کا کیس لڑ رہا ہوں،پرویز الٰہی کےساتھ آڈیو کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا،خان بھٹی کیس کا سپریم کورٹ میں زیرالتواءکسی اور مقدمے سے تعلق نہیں، غلام محمود ڈوگر کا کیس 28 نومبر سے سپریم کورٹ میں لڑ رہا ہوں، بعض عناصر میری ساکھ خراب کرنے کیلئے ڈاکٹرڈ آڈیو پھیلا رہے ہیں، توڑ مروڑ کر پیش کی گئی آڈیو کو جاری کرنے والے جھوٹے اور بدنیت ہیں۔
حکومت انتقام میں اندھی ہوگئی،پرویزالٰہی،آڈیو عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے،صدر سپریم کورٹ بار


















