کابل(مشرق نیوز)کالعدم ٹی ٹی پی کے2گروپوں میں لڑائی،8دہشتگرد ہلاک،تفصیلات کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2دھڑوں میں اختلافات شدت اختیار کر گئے،ذرائع افغان انٹیلی جنس کے مطابق کنڑ میں کالعدم ٹی ٹی پی محسود گروپ اور جماعت الاحرار کے درمیان مسلح جھڑپ میں دونوں جانب سے 8 دہشتگرد مارے گئے،محسود گروپ نے جماعت الاحرار کے زیرحراست دہشتگرد کو قتل کر دیا،ذرائع کے مطابق ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں میں دوسرے درجے کے 4 کمانڈر بھی شامل ہیں۔
کالعدم ٹی ٹی پی کے2گروپوں میں لڑائی،8دہشتگرد ہلاک


















