اکشے کمار کی گٹکا کے اشتہار میں کام کرنے سے معذرت

ممبئی:(لیڈرنیوز) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے مداحوں کی تنقید کے بعد گٹکا کے اشتہار میں کام کرنے سے معذرت کرلی۔اداکار اکشے کمار کو حال ہی میں اداکار اجے دیوگن اور شاہ رخ خان کے ساتھ ایک گٹکا اشتہار میں دیکھا گیا تھا، جس نے سوشل میڈیا صارفین کو مشتعل کیا اور غصے میں اداکار کو منشیات سے دور رہنے کو کہا۔ اکشے کمار، جو شراب اور سگریٹ نوشی جیسی چیزوں سے دور رہتے تھے، اب خود گٹکا کے اشتہار پر کام کر رہے ہیں۔جب تنقید بڑھی تو اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر ایک نوٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے گٹکا کے اشتہار میں کام کرنے سے معذرت کی۔