کراچی:(لیڈرنیوز) بجلی صارفین کے لیے بری خبر، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 3 روپے 15 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کر دی گئی۔نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ 27 اپریل کو کرے گا۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں طلب کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ نیپرا نے چند روز قبل ہی بجلی کی قیمت میں 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی جو حکومت کی منتقلی کے بعد بجلی صارفین کو پہلا جھٹکا تھا۔ یہ اضافہ اپریل کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کے تناظر میں کیا گیا تھا، جس میں CPPA-G نے 4.94 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔
بجلی کی قیمت میں3.15روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر

















