آئی پی پیز کو فرنس آئل کی فراہمی بند‘4دن کا سٹاک باقی

اسلام آباد:(لیڈر نیوز) واجبات کی عدم ادائیگی پر آئی پی پیز کو فرنس آئل کی فراہمی بند کر دی گئی۔ صرف 4 دن کا اسٹاک باقی ہے۔پاکستان سٹیٹ آئل نے اربوں روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر آئی پی پیز کو فرنس آئل کی سپلائی بند کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق فرنس آئل کی سپلائی معطل ہونے سے 4 ہزار 265 میگاواٹ بجلی منقطع ہونے کا امکان ہے۔ آئی پی پیز کے پاس فرنس آئل کا 4 دن کا سٹاک بچا ہے۔وزارت توانائی نے رمضان المبارک کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہاتھ ملا لیا ہے۔ ڈی جی آئل نے وزارت توانائی کو پی ایس او کے تحت 16 اپریل تک 25 ارب روپے جاری کرنے کے لیے باضابطہ خط لکھ دیا۔