گیس پائپ لائن بچھانے کیلئے روسی کمپنیوں سے معاہدہ تقریباً طے

کراچی:(لیڈر نیوز) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستان کے اقتصادی دارالحکومت کراچی سے شمالی علاقہ جات تک گیس پائپ لائن بچھانے کے لیے روسی کمپنیوں سے معاہدہ تقریباً طے پا گیا ہے۔وزیر خزانہ شوکت ترین نے فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے روسی حکام جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ منصوبہ 2 ارب روپے کا ہے۔ نارتھ ساو¿تھ پروجیکٹ کہلانے والا یہ منصوبہ کراچی سے ایل این جی کو شمالی علاقوں تک لے جائے گا۔شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ امریکا ایران جوہری معاہدے کی صورت میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو بحال کیا جاسکتا ہے جس کے ذریعے پاکستان پڑوسی ملک سے براہ راست گیس درآمد کرسکتا ہے جو کہ سستی بھی ہوگی۔