برلن:(لیڈرنیوز)عالیہ بھٹ نے پاکستانی سپر اسٹارز فواد خان اور علی ظفر کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے علی ظفر سے زیادہ فواد خان کے ساتھ وقت گزارا اور اسی وجہ سے انہیں فواد خان کو جاننے کا زیادہ موقع ملا۔عالیہ بھٹ نے کہا کہ فواد خان نے بطور اداکار فنی اور ثقافتی طور پر سینما میں جو اثرات چھوڑے ہیں ان کے بارے میں بات کرتے ہوئے الفاظ کم پڑ جاتے ہیں۔ فواد خان کے ساتھ کام کرنا ایک شاندار تجربہ تھا، بطور فنکار میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔عالیہ بھٹ نے کہا کہ ان کے لیے موسیقی، اداکاری، ثقافت اور فن کی کوئی سرحد نہیں ہے۔ ہمیں وہی پسند ہے جو دل کو چھو جائے۔عالیہ بھٹ نے اپنے پاکستانی مداحوں کو پیغام دیا کہ میں اپنے کیرئیر کے آغاز سے ہی آپ کی حمایت دیکھ رہی ہوں۔ میرے والد مہیش بھٹ نے مجھ سے کہا تھا کہ پاکستان میں تمہارے بہت سے مداح ہیں، ہمیشہ ان سے پیار کرتے ہیں۔ اس لیے میں پاکستانیوں سے ملنے والی محبت کے لیے ہمیشہ شکر گزار ہوں۔عالیہ بھٹ نے تمام پاکستانی شائقین سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی آنے والی فلم ”گنگو بائی کاٹھیاوڑی“ دیکھیں جو 25 فروری کو ریلیز ہورہی ہے۔
طورفنکارفوادخان سے بہت کچھ سیکھا‘عالیہ بھٹ

















