اونٹ کی سابق مالک سے جذباتی ملاقات سوشل میڈیا پر وائرل

ریاض:(لیڈرنیوز) سعودی عرب میں اونٹ کے مالک کی اپنے سابق اونٹ سے ملاقات نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔سعودی عرب میں اونٹ کی اپنے سابق مالک سے جذباتی ملاقات سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اونٹ اپنے سابق مالک کے گرد گردن لپیٹے کھڑا ہے اور بار بار اس کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتا ہے۔اونٹ کے مالک نے کچھ عرصہ قبل اپنا اونٹ بیچ دیا تھا۔ سابقہ مالک کودیکھ کراونٹ ان سے لپٹ گیا اور اداسی کے عالم میں اپنی محبت کا اظہارکرتارہا۔اونٹ کے اپنے سابق مالک سے لگاو¿ اور محبت کی ویڈیو 20 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔اونٹ سعودی ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے اور بطور تحفہ کسی کودینا بہت قیمتی اور معزز تحفہ سمجھا جاتا ہے۔