پی ایس ایل 7کے ترانے میں عاطف اسلم کی اہلیہ کا اہم کردار

لاہور:(لیڈرنیوز)پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن 'آگے دیکھ' کا آفیشل ترانہ دو روز قبل ریلیز کیا گیا تھا جس میں گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پی ایس ایل 7 کے گانے میں عاطف کی اہلیہ سارہ بھروانہ نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا؟ آفیشل ترانے کی ویڈیو میں عاطف اسلم کا اسٹائل اور ان کا لک سارہ بھروانہ نے ترتیب دیا تھا جس کا انکشاف خود عاطف اسلم نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں کیا۔عاطف اسلم نے اپنے لک کی کچھ تصاویر شیئر کیں اور محبت کے اظہار پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا اسٹائل سارہ نے کیا ہے۔گلوکار نے مذاق میں کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ سارہ کے ان سے شادی کے انتخاب کے علاوہ تمام فیشن سینس حاصل ہے۔


#Atif's wife Sara Bharwana also played an important role in the PSL 7 song