گروتھ ریٹ سست ہونے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا‘ وزیر خزانہ

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے فیصلہ کیامکمل لاک ڈاو¿ن نہیں کیاجائےگا،2021 میں گروتھ5.37 فیصدہوئی،برآمدات25 سے29 فیصدبڑھی ہیں،تیل کی قیمتیں بڑھنے سے تجارتی خسارہ بڑھا،گروتھ ریٹ سست ہونے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا،کوروناکے دوران زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی گئی،حکومت کوبہت سے معاشی چیلنجزکاسامنارہا،کوروناکی وجہ سے بہت سی مشکلات کاسامناکرناپڑا،کوروناکی وجہ سے دنیابھرمیں اشیاکی قیمتوں میں اضافہ ہوا،افغانستان کے اثاثے منجمدہونے کے باعث ان کاانحصارپاکستان پرہے،امریکاکے افغانستان سے چلے جانے کی وجہ سے بھی مسائل پیداہوئے،معیشت کی بہتری کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جاناپڑا،حکومت جب پہلی بارگئی توآئی ایم ایف نے سخت شرائط دیں،احساس پروگرام کے ذریعے عوام کوریلیف فراہم کررہے ہیں،کوروناکے اثرات سے بچنے کیلئے ریلیف پیکجزدیئے،کوروناکی وجہ سے سپلائی لائن متاثرہوئی اورمہنگائی بڑھی،دنیانے وزیراعظم عمران خان کی کوروناسے متعلق پالیسی کوسراہا،