سری لنکامیں پتنگ بازی کے شوقین شخص کی جان پر بن گئی

کولمبو:(لیڈر نیوز)سری لنکا میں پتنگ بازی کا شوقین شخص جان سے جاتے جاتے بچ گیا۔سری لنکا کے شہر جافنا میں پتنگ بازی کے سالانہ میلے میں شریک ایک شخص اپنے دوستوں کے ساتھ ایک بڑی پتنگ اڑانے کی کوشش میں پتنگ سے بندھی رسی سے لٹک گیا اور فوراً ہی زمین سے 30 فٹ اوپر جاپہنچا۔رسی سے لٹکنے والے شخص کے دوستوں نے اسے پتنگ کے اونچے اڑانے سے پہلے رسی کوچھوڑنے پر مجبور کر دیا۔ایک منٹ تک 30 فٹ کی بلندی پر منڈلانے کے بعد پتنگ رسی چھوڑدی۔ زمین پر گرنے کے باوجود متاثرہ شخص زخمی نہیں ہوا۔


#Kite-flying enthusiast survives in Sri Lanka