کبھی بھی فحش فلمیں بنانے میں ملوث نہیں رہا‘راج کندرا

ممبئی:(لیڈرنیوز)بھارتی تاجر راج کندرا جنہیں فحش فلمیں بنانے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا اور بعد ازاں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا، کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں کبھی بھی فحش فلموں میں ملوث نہیں رہے۔سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں راج کندرا نے کہا کہ پورنوگرافی کیس میں ان کے خلاف مہم چلائی گئی۔انہوں نے کہا کہ میری خاموشی کو غلط سمجھا جا رہا ہے اور میڈیا میں میرے خلاف بہت سے گمراہ کن اور غیر ذمہ دارانہ بیانات اور مضامین گردش کر رہے ہیں۔ میں کہنا چاہتا ہوں کہ میں اپنی زندگی میں کبھی بھی فحش مواد بنانے یا تقسیم کرنے میں ملوث نہیں رہا۔راج کندرا نے کہا، ”میڈیا مجھے پہلے ہی مجرم ٹھہرا چکا ہے۔ تاہم اب میں چاہتا ہوں کہ میرا میڈیا ٹرائل بند ہو جائے۔ کیونکہ یہ مجھے اور میرے خاندان کو مسلسل تکلیف دیتا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف سطحوں پر میرے انسانی اور آئینی حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے۔


#Raj Kundra #shilpa shetty #never been involved in pornographic films in his life