لاہور:(لیڈر نیوز)ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی لاہورہائیکورٹ میں سماعت‘عدالت نے ڈی سی لاہورکوکل طلب کرلیا‘پابندی کے باوجودفصلوں کی باقیات کوآگ لگانے پرعدالت برہم‘عدالت نے ریمارکس دیئے کہ فصلوں کی باقیات کوآگ لگانےوالوں کوفوری گرفتارکیاجائے،چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب پابندی کے فیصلے پرمن وعن عمل کرائیں‘جسٹس شاہدکریم نے ریمارکس دیئے کہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی والے تمام پروجیکٹ بندکریں،شاہکام انڈرپاس اوردیگرپروجیکٹس میں ماحولیاتی سروے نہیں ہواتوبندکردیں۔
#Pakistan #Lahore High Court #Order to arrest those who set fire to crop residues


















