لاہور: (لیڈر نیوز) پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ، انڈر پاس اور سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا ، پانی نشیبی علاقوں میں گھروں میں داخل ہو گیا۔ لاہور میں 215 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے ، جس سے کئی علاقوں میں بجلی بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔آج ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ لاہور کے مال روڈ ، جوہر ٹاؤن ، گارڈن ٹاؤن ، سمن آباد اور ریلوے اسٹیشن میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ بھاٹی گیٹ ، بلال گنج ، موہانی روڈ اور شملہ پہاڑی علاقوں میں بھی بادل گرجے جبکہ گڑھی شاہو ، باغبانپورہ اور ڈو موریا پل کے علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے بھی شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
موسلادھاربارش، لاہور میں 215 سے زائدفیڈر ٹرپ کرگئے


















