شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا فلموں میں انٹری کیلئے تیار

ممبئی: (لیڈر نیوز)بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان فلموں میں انٹری کے لیے تیار ہیں۔بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کئی بار کہہ چکے ہیں کہ ان کی بیٹی سہانا خان کو اداکاری کا بہت شوق ہے اور وہ اداکارہ بننا چاہتی ہیں۔ سہانایہ شوق بہت جلد پوراہونے والاہے،سہانا کومعروف ہدایت کار زویااختراپنے نئے پراجیکٹ میں بالی وڈ میں لانچ کرنے جارہی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار زویا اختر اس وقت اپنی آنے والی عالمی مزاحیہ کامیڈی آرچی پر مبنی فلم پر کام کر رہی ہیں۔ ناول کی کہانی ایک نوعمر لڑکی کے گرد گھومتی ہے جس میں زویا اختر سہانا کو مرکزی کردار کے طور پر کاسٹ کرنا چاہتی ہیں۔سہانا خان اس سے قبل مختصر فلموں میں نظر آچکی ہیں ، لیکن زویا اختر کی فلم ابھی ابتدائی مراحل میں ہے ، جبکہ شاہ رخ خان نے ابھی تک اسکرپٹ کے لیے ہاں نہیں کہی ہے۔


#Shah Rukh Khan's daughter Sahana Khan is ready for entry in films #leadernews #director Zoya Akhtar  #Bollywood