جوبائیڈن‘ جانسن کا گروپ 7ورچوئل اجلاس بلانے کا فیصلہ

واشنگٹن:(لیڈر نیوز)عالمی برادری افغانستان میں تبدیلی کے بعد سوچ میں پڑگئی ہے ، امریکی اور برطانوی رہنماﺅں کے درمیان ٹیلیفونک رابطے ہوئے ہیں ، گروپ سیون کا ورچوئل اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا اجلاس 24 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔ کیا افغان طالبان اپنے وعدے پورے کریں گے ، افغانستان کا مستقبل کیسا ہوگا؟ عالمی برادری سرجوڑنے پر مجبور ہو گئی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن اور برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو میں دونوں رہنماو¿ں نے افغانستان کی صورتحال کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر اگلے ہفتے جی 7 ورچوئل میٹنگ بلانے پر اتفاق کیا۔


#transformation in Afghanistan #American and British leaders #leadernews #virtual meeting of Group Seven #telephone conversation between Joe Biden and Boris Johnson