کوئٹہ:(لیڈرنیوز) سی ٹی ڈی کے مغربی بائی پاس پرآپریشن کے دوران5 مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر مغربی بائی پاس کے علاقے میںآپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ دہشت گرد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے تاہم کارروائی میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ترجمان کاﺅنٹرٹررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاونڈ سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیاگیا، علاقے کو گھیرے میں لے کرمزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر سرچ آپریشن کیا گیا ہے۔
#terrorists #CTD operation kills 5 alleged terrorists #leader news #Quetta #Western Bypass area


















