پاکستان کا پہلاوائرل میم83لاکھ روپے میں نیلام

گوجرانوالہ:(لیڈرنیوز) پاکستان کا پہلا وائرل میم NFT20 Ethereumمیں نیلام کر دیا گیا ہے۔ یہ قیمت 51 ہزار 244 امریکی ڈالر (تقریبا 8 83 لاکھ 55 ہزار روپے) ہے۔ایڈوب فوٹو شاپ پر بنایا گیا یہ میم 13 ستمبر 2015 کو گوجرانوالہ کے محمد آصف رضا نے فیس بک پر پوسٹ کیا تھا جس میں تین تصاویر کے علاوہ ایک انگریزی متن بھی دیکھا جا سکتا ہے: (مدثر سے دوستی ختم ہوگئی ، اب سلمان میرا بہترین دوست ہے)960 پکسلز اور 720 پکسلز چوڑائی پر ، دونوں لڑکے ہاتھ ہلا رہے ہیں ، جبکہ نیچے سبز رنگ میں کٹے ہوئے تیسرے لڑکے کی دو تصاویر ہیں۔این ایف ٹی نیلامی سائٹ "فاو¿نڈیشن ڈاٹ پی پی" کے مطابق ، میم اس قدر مقبول ہوا کہ اسے فیس بک پر 47 ہزار لائکس ملے ، جو صرف پرانی دوستی کے خاتمے اور نئی شروعات کی وضاحت کرتا ہے۔ اسے 27000 تبصرے موصول ہوئے اور 56000 بار شیئر کیا گیا۔پاکستان میں سب سے پہلے وائرل ہونے والے اس میم کی شہرت پوری دنیا میں پھیل گئی۔عالمی سیاست سے لے کر شوبز اور ٹیکنالوجی سکینڈلز تک اس کے انداز میں درجنوں مزید میمز بنائے گئے ۔اس این ایف ٹی کا خریدار "فارماسو" نامی صارف ہے جس نے اس میم کے تخلیق کولکھ پتی بنادیا ہے۔


#NFT20 Ethereum #Pakistan's first viral meme #leader news #Adobe Photoshop #Facebook #Muhammad Asif Raza #Friendship with Mudassar ended #now Salman is my best friend