سونیا حسین کا 2023کے اوائل میں شادی کرنے کا اعلان

کراچی:(لیڈرنیوز) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی نامور اداکارہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ وہ2023کے اوائل میں شادی کرلیں گی۔سونیاھسین نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک سوال و جواب کا سیشن رکھا ، جس میں ان کے مداحوں نے شادی اور پھر ہونے والے شوہر کے حوالے سے سوال کیا۔سونیا حسین نے بتایا کہ میں جنوری2023میں شادی کرلوں گی۔نامور اداکارہ نے مداحوں کو اپنی شادی کے حوالے سے تشویش میں مبتلا کردیا اور پھر اس سیشن میں بہت سے سوال سونیاحسین کی شادی کے حوالے سے ہی ہونے لگے۔ ایک صارف نے ناموراداکارہ سونیا حسین سے پوچھا کہ آپجس سے شادی کریں گی کیا وہ بھی اداکار ہیں؟سونیاحسین نے اس سوال کے جواب میں بس اللہ نہ کرے ایسا ہو، لکھا۔


#Sonia Hussain #marriage in early 2023 #leader news #Pakistan film and TV industry #Instagram