ماسکو:(لیڈرنیوز)روسی صدر ولادیمر پوٹن کی حکومت نے اپنے سب سے بڑے نقاد الیکسی نیولنی کی حمایت کرنے والی 49 ویب سائٹس کو بلاک کر دیا۔ پوٹن حکومت نے اپوزیشن لیڈر الیکسی نیولنی کواس وقت گرفتار کر لیا جب وہ جرمنی میں علاج کروا کر واپس ملک آیا۔ نیولنی کوایک پرانے فراڈ کے کیس میں ڈھائی سال قید کی سزا سنائی گئی ہے اور پوٹن حکومت نے اس کی سیاسی جماعت پر انتہاپسند ی کا الزام لگار پر پابندی عائد کی ہوئی ہے جس کی وجہ سے روس میں ستمبر میں ہونے والے انتخابات میں نیولنی اور اس کی حامی جماعتیں حصہ نہیں لے سکتیں۔ پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر کے فیصلے سے بیک وقت49ویب سائٹس کو بند کیا گیا ہے جس میں نیولنی کی اہم ویب سائٹس انٹی کرپشن فاوٰنڈیشن بھی شامل ہے۔
#anti-Putin websites #leader news #Vladimir Putin's government #Opposition leader Alexei Navalny

















