کراچی:اپنے خفیہ طور پر شادی شدہ ہونے کے بارے میںپاکستانی سپراسٹار ماہرہ خان نے افواہوں پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اگر شادی کرتیں تو اپنے مداحوں کو ضرور بتاتیں۔ایک انٹرویواداکارہ کا سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ، جس میں ماہرہ خان نے اپنے بارے میں پھیلی چند خبروں پر وضاحت دی ۔ ماہرہ خان نے اس انٹر ویو میںاپنے خفیہ طور پر شادی شدہ ہونے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ایسا ہوسکتا ہے کہ وہ شادی کریں اور ان کے مداحوں کو اس بارے میں پتہ نہ ہو؟اداکارہ نے کیمرے کے سامنے اپنے ہاتھ دکھاتے ہوئے کہا کہ ان کے ہاتھوں میں کوئی انگوٹھی نہیں ہے ، ان کی منگنی ابھی تک نہیں ہوئی ۔ماہرہ خان نے ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کےساتھ فلم سائن کرنے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے طنزیہ طور پر کہا کہ وہ یہ خبر لیک ہونے پر ٹام کروز سے معذرت کرتی ہیں ۔
#Mahira Khan #Pakistani superstar #Hollywood actor #Tom Cruise #leader news
















