(تحریر:عروہ سعید)وحید بہت ہی پیارا سا لڑکا تھا جو کہ دسویں جماعت میں زیر تعلیم تھا ، اس کے ابو وفات پا چکے تھے اس کی چھوٹی بہن کا نام عافیہ تھا ، عافیہ چوتھی جماعت کی طالبہ تھی ان کی امی کا نام لائبہ تھا ، لائبہ بیوہ ہونے کے بعد بچوں کا خرچہ اور گھر کا خرچہ بہت مشکل سے چلاتیں ، وحید اور عافیہ کے والد عابد کا غذ بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرتے تھے اور فیکٹری کو آگ لگنے کی وجہ سے وہ بھی آگ کی زد میں آکر وفات پاگئے تھے اور اپنے دونوں بچوں اور لائبہ کو چھوڑ کر دوسری دنیا میں چلے گئے تھے عافیہ اور لائبہ کی امیدوں کا واحد مرکزوحید ہی تھا، اب وحید دن میں ایک جگہ ملازمت کرتا اور رات میں پڑھتا اس طرح ان کی زندگی کی گاڑی چل رہی تھی ، ایک دن لائبہ کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہو گئی، باہر بارش ہو رہی تھی موسم اس حالت میں نہ تھا کہ باہر نکلا جائے لیکن وحید ہمت کر کے نکلا اور گلی کے نکڑوالے ڈاکٹر کو بلا کر لے آیا، ڈاکٹر نیک دل تھا ، فورا چلا آیا اور وحید کی امی لائبہ کو چیک کیا اور کہا کہ ان کو ٹی بی ہے یعنی کہ پھیپھڑوں کا انفیکشن ہے یہ سن کر وحید اور عافیہ پر کے پروں تلے سے زمین نکل گئی غربت پہلے ہی ختم نہیںہو رہی تھی اور اب لائبہ کی دوائیوں کا الگ خرچہ ، لائبہ یہ سوچ کر غم زدہ ہو گئی تو وحید اور عافیہ نے اپنی ماں کا حوصلہ بڑھایا کہ (اللہ ہے نہ وہ کوئی نہ کو ئی راستہ نکال ہی دے گاآپ پریشان نہ ہوں،کئی دن گز رگئے لائبہ کی بیماری ختم ہو نے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی اب ڈاکٹر نے دو ائیوں کی لمبی لسٹ پکڑا دی ، وحید نے سوچا کہ ہم غربیوں کا اللہ کے سوا اور ہے ہی کون لیکن امید پر ہی تو دنیا قائم ہے یہ سوچ کر وحید گھر سے نکلا تو مو سم شدید خراب ہو رہا تھا جب وہ میڈ یکل سٹور پہنچنے ہی والا تھا تو بارش شروع ہو گئی وہ بارش تھمنے کیلئے ایک دکان کے نیچے کھڑا ہو گیا اور بارش ختم ہونے انتظار کرنے لگا تبھی اچانک اس کے سامنے ایک پولیس کی گاڑی آکر کھڑی ہو گی اور پولیس والوں نے اس سے پوچھا کہ تم یہاں کیا کر رہے ہیں ہو تم مجرم ہو تمہارے باقی ساتھ کہاں ہیں کو ن سا جرم کر کے آئے ہو، وحید نے بہت کہا کہ میں کوئی مجرم نہیں ہوں بلکہ میں تو دسویں جماعت کا طالب علم ہوں میں اپنی امی کی دوائی لینے آیا ہوں گھر میں امی اور میری چھوٹی بہن میرا انتظار کر رہی ہیں خدا کیلئے مجھے جانے دیں پولیس والے کے دوسرے ساتھی نے کہا کہ باس ہو سکتاہے لڑکا سچ بول رہا ہو ، پتا کرنے میں کیا حرج ہے یہ سن کر پولیس آفیسر نے زور کا اسے جھڑکا باس تم ہو یا میں مجھے اپنا کا م کرنے دو میں ایسے مجرموں کو اچھے سے جانتا ہوں اسے گاڑی میں ڈالو اور تھانے لے چلو دو تین تھپڑ پڑیں گے تو خودی ہی سچ اگل دے گا، وحید نے روتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ کیلئے میں یتیم ہوں ، مجھ پر رحم کھائیں مجھے جانے دیں میری ماں انتظار کر رہی ہے،لیکن پولیس والوں نے اس کی ایک نہ سنی اور اسے تھانے لے گئے۔ادھر گھر میں اس کی ماں بہت بے چین تھی کے وحید اب تک گھر کیوں نہ آیا ۔اس کی بیمار ماں نے عافیہ کو ساتھ لیا اور میڈیکل سٹور پر پتا کرنے گئی کہ کیا میرا بیٹا یہا ں آیا؟لیکن میڈیکل سٹور والے کو کچھ پتہ نہ تھا ۔اس کی بیمار ماں عافیہ کو لے کر گھر واپس آگئی پھر اس کی ماں نے عافیہ کو کہا کہ جاﺅ سامنے والی علینا آنٹی کو بلا کر لاﺅ عافیہ فوراً آنٹی کو بلا لائی۔لائبہ نے علینا سے کہا علینا میرا وحید اب تک گھر نہ آیا ۔اس کو پورے دو گھنٹے ہو گئے،میڈیکل سٹور جانے میں تو دس منٹ لگنے ہیں نہ تم پلیز حمید بھائی سے کہو کہ وہ میرے بیٹے کو ڈھونڈ لائیں۔علینا نے لائبہ کو تسلی دی اور اسے بیٹے کو کہا کہ جا کر ابو کو کہو کہ وحید کو ڈھونڈیں ۔ادھر پولیس والوں نے تھانے پر معصوم پر بہت تشدد کیا اس کے جسم پر چھڑیاں ماریں۔اور اتنے زیادہ تھپڑ مارے۔انہوں نے وحید کو کرنٹ بھی لگایا کہ تو مجرم ہے بتا تیرا باقی گینگ کہاں ہے؟وحید کہتا رہ گیا کہ میں نہیں جانتا کسی کو میں مجرم نہیں ہوں۔اس کے دماغ پر اتنے زور سے مارا گیا کہ وہ بے ہوش ہو گیا اور ظالم پولیس والوں نے اتنا بھی نہ کیا کہ اسے ہسپتال لے جائیں۔وہ تو شکر ہے کہ وہاں ایک امیر ماں باپ اپنے بیٹے کی ضمانت کروا کر اسے وہاں سے لے جا رہے تھے تو انہوں نے اسے ہسپتال لے جانا مناسب سمجھا اور اسے ہسپتال لے گئے۔وہاںم جا کر پتہ چلا کہ اسے زیادہ تشدد کے بعد وہ کومہ میں جا چکا ہے۔حمید بھائی بھی یہاں وحید کو ڈھونڈ نے آئے تھے انہیں جیسے ہی پتہ چلا کہ وحید یہاں ہے انہوں نے فورا عافیہ اور لائبہ کو الاع دی۔وہ دونو ں بھاگم بھاگ ہسپتال پہنچیں۔جب وہاں جا کر انہیں پتا چلا کہ وحید کومہ میں ہے اور پولیس آفیسر اس کا ذمہ دار ہے تو انہوں نے اللہ سے بہت شکوے کیے۔جو امیر باپ وحید کو ہسپتال لائے تھے انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ وحید کے علاج کا خرچہ اٹھائیں گے اور وہ لائبہاور عافیہ کو اپنے گھر لے آئے وہ دونوں ان کے گھر کام کرتیں۔اور بیٹے کو اس پولیس آفیسر کے ساتھ کیا ہوا اس کے ساتھ ہوا یوں کہ اس کی دس سالہ بیٹی بتول اور اس کی بیوی ایک کار ایکسیڈینٹ میں مارے گئے اور وہ پچھتانے کے لیے بچ گیا۔جب دس سال بعد وحید کومے سے نولا تو کیا د یکھتا ہے کہ اس کی چھوٹی بہن عافیہ اب ایک مشہورومعروف ڈاکٹر بن چکی ہے اور اس کی ماں اس کے سامنے کھڑی رو رہی تھی اس نے ان امیر ماں باپ کا بہت شکریہ کیا جنہوں نے اس کی ماں بہت کا خیال رکھا اب وہ تعلیم حاصل کر رہا ہےاور اس کا ارادہ ہے کہ وہ پائلٹ بنے ایک دن جب وہ بس پر سوار ہو رہا تھا تو اس نے دیکھا کہ بس سٹاپ پر وہی پولیس آفیسر بیٹھ کر بھیک مانگ رہا تھا اور وہ پاگل ہو چکا تھا۔یہ دیکھ کر پہلے تو وحید کو دکھ ہوا لیکن پھر وہ سمجھ گیا کہ یہ اللہ نے انصاف کیا ہے اب پائلٹ وحید ڈاکٹر عافیہ اور لائبہ اکھٹے ہنسی خوشی زندگی بسر کر رہے ہیں اور آج بھی وہ ان امیر ماں باپ کے شکر گزار ہیں کہ اللہ نے انہیں وسیلہ بنایا تو پیارے بچو اس کہانی سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ پولیس والے بے شک ہمارے ملک کے محافظ ہیں لیکن پولیس والوں کو کبھی بھی بنا تحقیق کیئے کسی کو یوں نشانہ نہیں بنانا چاہیے تو پیارےر بچو آپ بھی اپنے اردگرد دیکھیں ہو سکتا ہے کہ کوئی وحید یوں بے گناہ جیل میں پڑفا ہو اور اس کی ماں بہن گھر میں انتظار کر رہے ہوں تو آپ ان کا انتظار ختم کروائیں اور ان کی مدد کرنے کی بھر پور کوشش کری باقی انصاف کرنے کیلئے اللہ موجود ہے۔
#leader.com.pk #urwa saeed #waheed #afia #laiba #makafat-e-amal

















