میری بیوی کریڈٹ کارڈ اپنے میک اپ پر ا±ڑاتی ہے‘ عاطف اسلم

کراچی:عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ ا±ن کی اہلیہ سارہ بھروانہ ا±ن کا کریڈٹ کارڈ اپنے میک اپ پر ا±ڑا دیتی ہیں۔حال ہی میں سارہ بھروانہ نے ایک میک اپ آرٹسٹ کے لیے فوٹو شوٹ کروایا جس کی تصویر ا±نہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر شیئر کی۔سارہ بھروانہ کی دلکش تصویر پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے محبت بھرے تبصرے کیے تو وہیں ا±ن کے شوہر عاطف اسلم بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔عاطف اسلم نے اہلیہ کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’یہ لڑکی کون ہے؟ میرا پورا کریڈٹ کارڈ اپنے میک اپ پر ا±ڑا دیتی ہے۔گلوکار نے اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ بہت حسین و جمیل لگ رہی ہیں۔سارہ کی تصویر پر عاطف اسلم کا یہ مزاحیہ کمنٹ دیکھ کر ا±ن کے مداح بھی بےحد خوش ہورہے ہیں۔


#Atif Aslam #credit card #Sara Bharwana #leader.com.pk #singer