بمبئی: طویل عرصے تک بالی ووڈ انڈسٹری پر راج کرنے والے لیجنڈری اداکاردلیپ کمار کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کردیا گیا۔ مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ دلیپ کمار کوسپردِ خاک کیا گیا مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرجس کی ویڈیو ان کے ترجمان فیصل فاروقی نے شیئر کی۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فورسز اہلکار انھیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے بھارتی پرچم میں لپیٹ رہے ہیں۔
#leader.com.pk #Dilip Kumar #Legendary actor Yusuf Khan #Bollywood film #Twitter #tribute

















